ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل فائر برگیڈ کے تعاون سے نالے میں پھنسے دو بیلوں کو بچالیا گیا

بھٹکل فائر برگیڈ کے تعاون سے نالے میں پھنسے دو بیلوں کو بچالیا گیا

Sun, 04 Jul 2021 17:40:41    S.O. News Service

بھٹکل:4جولائی (ایس اؤ نیوز)نالے کے درمیان  کانٹوں میں پھنسے  دو بھینسوں کو بھٹکل فائر برگیڈ کا عملہ بروقت جائے وقوع  پر پہنچ کر بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ  سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب قریب  بارہ  بجے  مُٹھلی میں پیش آیا۔

فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق 3جولائی کی شب   پونے  دس بجے  مٹھلی کے راگھویندر بھاسکر نائک  نے فائر بریگیڈ کے عملہ کو فون پر خبر کی کہ  اس کے دوبھینسے   چرنے کے دوران  تلاند اور  کوٹد منے کے قریب بہنےوالے نالے کے درمیان کانٹوں میں پھنس گئے  ہیں  اور کوشش کے باوجود بھینسوں  کو  باہرنکا لنے کاکوئی راستہ نظر نہیں  آرہا ہے ۔ راگھویندرا نائک نے  فائر عملہ سے درخواست کی کہ اس کی بھینسوں کو باہر نکالنے کے لئے مدد کرے۔  اطلاع پاتےہی  فائر برگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور  دونوں بھینسوں  کوبحفاظت باہر نکال کر مالک کے حوالےکیا۔ جس پر مالک نے ان کا شکریہ اداکیاہے۔ 


Share: